• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کر رہا ہے، یوکرینی صدر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کرنے کا الزام عائد کردیا۔

 گورنر ڈونباس کا کہناہے کہ ڈونباس کے شہر سیویرو ڈونٹسک کےنواح میں شدید لڑائی جاری ہے، روسی فوج بغیر وقفے کےروزانہ شیلنگ کرکے شہر کو تباہ کررہی ہے۔

دوسری جانب سیویرو ڈونٹسک کےمیئرکا کہنا ہے کہ سیویروڈونٹسک میں تقریبا 1500افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ  تقریباً 13ہزار شہری شہر میں موجود ہیں۔

سیویرو ڈونٹسک میں 60 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید