• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کرلی تھی، پرویزالہٰی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کرلی تھی۔

پرویزالہٰی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لیے بے بس چھوڑ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا، 6 روز کی مزید مہلت دی ہے۔

پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید