• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: تھانہ ترنول میں عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات درج

اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

تھانہ ترنول میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف الگ الگ دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف بھی تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسلحے سے لیس ہوکر پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اس دوران خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایف آئی آر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی نامزد ہیں۔

قومی خبریں سے مزید