• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے9 اہلکار ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ میں قابض فوجیوں کو پرتاپ پور بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر لے جانے والا ٹرک دریا برد ہوگیا، حادثے میں 9فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ لداخ ترتک سیکٹر میں پیش آیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں کے ساتھ حادثہ جمعے کی صبح 9 بجے لداخ ترتُک سیکٹر میں اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک سڑک سے پھسل کر شیوک دریا میں جاگرا۔بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 9بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 19 اہلکار زخمی ہوگئے۔آرمی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 26 فوجی سوار تھے جو پرتاپ پور میں واقعے ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر جارہے تھے۔سفر کے دوران فوجی ٹرک سڑک سے پھسل کر شیوک دریا میں جاگرا جس کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی۔حادثے کے باعث ٹرک میں سوار تمام فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں پرتاپ کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز سے سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

دنیا بھر سے سے مزید