واشنگٹن (اے ایف پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے لیے ایک خریدار مل گیا ہے، جسے چین سے تعلقات کی وجہ سے امریکہ میں آنے والے پابندی کا سامنا ہے۔ انہوں نے خریدار کا نام دو ہفتوں میں بتانے کا وعدہ کیا۔ٹرمپ نے فاکس پر ایک انٹرویو میں کہا، "ہمارے پاس ٹک ٹاک کا خریدار ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ "شاید یہ کر دیں گے۔"