پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس بھر میں ایک بارشدید اور وسیع پیمانے پر heatwaveشدید گرمی جاری ہے، حالانکہ حکومت نے، ورک پلیس قوانین، عام اور اسکول سطح پر عوامی اقدامات نافذ کر دیے ہیں اور اسکول بند کر دیئے ہیں ۔ عوام کو محتاط رہنے، پانی پینے رہنے، اور میونسپل فوکل پوائنٹس مثلاً پولز اور کولنگ سینٹرز کا فائدہ اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں، فرانس میں فی الحال شدید گرمی کی لہر (heatwave) چھائی ہوئی ہے:موجودہ درجہ حرارت تقریباً 35 °C (95 °F) ہے، اور آئندہ روزوں میں 38–40 °C (101–105 °F) تک پہنچنے کا امکان ہے۔خاص طور پر پیر اور منگل کو ملک کی دو تہائی سے زائد علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اور ایک طویل عرصے تک گرمی طاری رہنے کا امکان ہے۔