ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی سب سے بڑی بندرگاہ پر اتوار کو آپریشنز معطل کر دیے گئے ، کسٹم حکام کی ہڑتال کے باعث شپنگ کی سرگرمیاں رک گئیں،بنگلہ دیش گارمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمود حسن خان نے کہا کہ بندرگاہی کارروائیوں میں تعطل سے صنعت کو 222ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔۔چٹاگانگ بندرگاہ کی یہ بندش ٹیکس اتھارٹی کے ملازمین اور حکومت کے درمیان جاری تنازع کا حصہ ہے، حکومت اس ادارے میں اصلاحات کی کوشش کر رہی ہے۔چٹاگانگ پورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری محمد عمر فاروق نے بتایا، "بندرگاہ عام طور پر روزانہ 7,000سے 8,000کنٹینرز سنبھالتی ہے لیکن اتوار کی صبح سے سامان اتارنے یا لادنے میں کوئی حرکت نہیں ہوئی۔" انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، "اس کا ملک کی اقتصادی صورتحال پر بہت بڑا اثر پڑ رہا ہے۔"بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گارمنٹ بنانے والا ملک ہے، جبکہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹ کی پیداوار ملک کی برآمدات کا تقریباً 80 فیصد ہے۔