• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، تعلیم کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار حکام اور منتخب نمائندے ہیں،سیمینار

ٹھٹھہ (نامہ نگار)ٹھٹھہ کے سماجی، علمی و ادبی حلقوں نے ضلع میں تعلیم کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار محکمہ کے حکام اور منتخب نمائندوں کو قرار دیتے ہوئے ضلع میں تعلیم کی بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں تعلیم کی ابتر صورتحال کی بہتری کے لیے مکلی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم آصف قریشی، سید حیدر شاہ، محمد علی خٹک، و دیگر نے کہا کہ حال ہی میں ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے کام کرنے والے ایک سماجی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی درجہ بندی کے مطابق ملک میں تعلیمی درجہ بندی کے لحاظ سے ضلع ٹھٹھہ سب سے نچلے نمبر پر ہے۔
تازہ ترین