نوابشاہ (بیورورپورٹ)ساوٴتھ ایشیا پارٹنرشپ (سیپ)پاکستان کے تحت خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے عملی کوششوں کو تیز کرنے کے حوالے سے ڈسٹر کٹ واچ گروپ بے نظیر آباد کا ایک اجلاس منعقد ہواجس سے خطاب میں نعمان مقبول سہوترا نے کہا کہ صنفی انصاف کی بنیاد پر خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ،پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے کورآرڈینٹر آصف البشر نے کہا کہ خواتین کے خلاف پر تشدد واقعات سمیت دیگر غیر انسانی رویوں کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے واچ گروپ سمیت دیگر سماجی تنظیمیں اپنا موٴثر کردار ادا کریں۔