• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو کلین سوئپ شکست دیدی

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے پاک سری لنکا ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 107 رنزبنائے، کپتان چماری اتاپتو 37 اور ہسینی پریرا 24 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی، پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف آخری گیند پر 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

منیبہ علی 25 رنز بناکر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض نے 17 رنز بنائے، بسمہ معروف نے ناٹ آؤٹ 15 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا ویمنز کی جانب سے اوشاڈا راناسنگھے نے 3 اور کویشا دلہاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ اور طوبیٰ حسن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید