وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، انہیں اس بارے میں کچھ نہیں پتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق ابھی کوئی سمری ان کے پاس نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کے بعد حکومت سے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالرز آئیں گے۔