• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی کابینہ میں کون کون ہوگا؟ کئی نام زیر غور

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ن لیگ اور اتحادیوں نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی مجوزہ لسٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بھیجی جائے گی۔

ن لیگی قیادت کی ملک احمد خان کو قانون، رانا مشہود کو تعلیم، اویس لغاری کو بلدیات، مجتبیٰ شجاع پاشا کو خزانہ، سلمان رفیق کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کا وزیر بنانے کی تجویز ہے۔

ن لیگی قیادت کی عظمیٰ بخاری کے لیے ویمن ڈیولپمنٹ یا پبلک پراسیکویشن، منشا اللّٰہ بٹ، ڈاکٹر لیاقت، یاور زمان کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت ذکیہ شاہنواز، جگنو محسن اور صبا صادق کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

ن لیگ نے آزاد اکارن احمد علی اولکھ، بلال وڑائچ اور راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم کو بھی پنجاب کابینہ میں وزارت دینے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پنجاب کابینہ میں 4 وزیر، 2 پارلیمانی سیکریٹری اور ایک چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے عثمان محمود بھی صوبائی وزیر خزانہ کے امیدوار ہیں، حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر اور زراعت کا محکمہ دیے جانے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید