• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا فیوچر میکرز انکلوسیو امپلئوبیلیٹی پروجیکٹ کا آغاز

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پرائیویٹ لمیٹڈ (SCBPL) نے فیوچر میکرز انکلوسیو امپلئوبیلیٹی پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس کا مرکز معذور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ فیوچر میکرز بائے اسٹینڈرڈ چارٹرڈʼ کا حصہ ہے جو کہ نوجوانوں اور کوویڈ-19 کے متاثرین کے لیے معاشی شمولیت کو فروغ دے کر عدم مساوات مٹانے کے لیے بینک کا عالمی اقدام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مستحقین تک پہنچانا ہے جن میں 480 سے زائد معذور نوجوان شامل ہیں۔ اِن نوجوانوں میں 20 فیصد بصارت سے محروم ہیں۔ پراجیکٹ کے متوقع نتائج میں پراجیکٹ سے مستفید ہونے والے 20فیصد افراد باضابطہ طور پر ملازمت پر فائز ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے ریحان شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے کہا، کم مراعات یافتہ اور مختلف صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی مدد کرنا اور انہیں سیکھنے، کمانے اور بڑھنے میں مدد کرنا ہماری مستقبل کی حکمت عملی کا ایک اہم جز ہے۔ فیوچر میکرز انکلوسیو امپلئوبیلیٹی پروجیکٹ کے آغاز کا مقصد نوجوانوں کو تربیت دینا ہے، خاص طور پر معذور افراد کو افرادی قوت میں شامل ہونے کا موقع دینا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔ سائٹ سیورز کی کنٹری ڈائریکٹر، منزّہ گیلانی نے کہااسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے فیوچر میکرز اقدام کے ساتھ الحاق کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

بزنس سے مزید