• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اب ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلومہ، بیچلر ڈگری کے مساوی ہوگا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کو بیچلر ڈگری کے مساوی قرار دیے جانے سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایچ ای سی نے زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری وضاحتی پوسٹ میں ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کی 14 سال کی تعلیم کے مساوی ہونے کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ایچ ای سی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی اعلانات سے خبردار کرتے ہوئے گزارش کی کہ صرف ایچ ای سی کے تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے جاری شدہ سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس پر 23 جولائی کی تاریخ درج ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے انٹرمیڈیٹ کے بعد تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کو بیچلر ڈگری کے مساوی قرار دے دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید