• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی زندگی میں مرد کی کمی محسوس کرتی ہوں، حدیقہ کیانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سینئر گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی زندگی میں مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

حال ہی میں ایک منفرد ڈرامے میں اچھوتا کردار ’مہرو‘ ادا کرنے والی حدیقہ کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حیرت انگیز جواب دیا گیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے فوراً بعد ہی ایک بیٹا گود لینے کا فیصلہ کر لیا تھا، انہوں نے یہ خیال اپنی بہن کے ساتھ شیئر کیا تھا ، اُن کے خیالات اس فیصلے پر سو فیصد واضح تھے حتیٰ کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام تک سوچا ہوا تھا۔‘

حدیقہ کیانی نے پہلی کے بعد دوسری شادی کی ناکامی اور زندگی میں مرد کا ساتھ نہ ہونے پر بھی بات کی۔

اُن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’ہان انہیں اپنی زندگی میں مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے اور یہ احساس کبھی کبھار بہت تکلیف دہ ہو جاتا ہے جب انہیں اپنی کامیابی، ناکامی، ہنسی، غم، آنسو اور اپنا درد بتانے کے لیے کوئی چاہیے ہوتا ہے تو اُن کے پاس کوئی نہیں ہوتا، سوائے اُن کے بیٹے کے۔‘ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید