• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے زیادتی کے ملزم کے ساتھ کام کرنا نین تارا کو مہنگا پڑگیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کو بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کے ساتھ کام کرنا مہنگا پڑگیا اور اس وقت دونوں کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ 

واضح رہے کہ تیلگو، تامل، کناڈا اور ہندی فلموں میں کام کرنے والے 43 سالہ جانی ماسٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے والے قانون (POCSO) کے تحت جنسی الزامات کے مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب وگنیش شیون نے بتایا کہ جانی ماسٹر نے ان سے فلم لوو انشورنس کمپنی میں کام کے حوالے سے بات کی ہے، جبکہ یکم جولائی کو جانی ماسٹر نے ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ وگنیش شیون انکے ساتھ انکی فلم میں اشتراک کریں گے۔

اپنی اس پوسٹ میں انھوں نے وگنیش کے ساتھ کام کو اپنے لیے باعث خوشی قرار دیا، بعدازاں وگنیش نے اس پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

وگنیش کی اہلیہ اور تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا اس فلم کی پروڈیوسرز میں شامل ہیں، ان پر جانی ماسٹر کے ساتھ کام پر سخت تنقید کی گئی۔ 

گلوکارہ چنمئی سریپاڈا نے اپنے ایکس پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانی ماسٹر ایک نابالغ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں مشروط ضمانت پر ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم باصلاحیت مجرموں کو پسند کرتے ہیں اور انہیں مسلسل پروموٹ کرتے ہیں، تاکہ وہ بااثر عہدوں پر برقرار رہیں اور مزید بچوں اور خواتین کو ہراساں کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید