• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار

بھارت کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت چھوڑنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نصیر الدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کی حمایت والی اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ مجھے کسی بھی قسم کے ردعمل کی پرواہ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ فلم سردار جی 3 ایک ساتھ کام کیا، جس کے حق میں نصیر الدین شاہ نے فیس بک پر پوسٹ کی۔

لیجنڈ اداکار کی پوسٹ اب فیس بک اکاؤنٹ پر نظر نہیں آرہی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ میں نے پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی، مجھے کسی بھی نوعیت کے ردعمل کی فکر نہیں۔

سابقہ بیان میں نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ میں دلجیت کے ساتھ کھڑا ہوں، جھوٹ بولنے والی پارٹی کا گند پھیلانے والا محکمہ جو کافی وقت سے دلجیت پر حملے کا منتظر تھا، اب اسے موقع مل گیا ہے، فلم کی کاسٹنگ کی ذمے داری دلجیت کی نہیں، وہ تو ڈائریکٹر کا فیصلہ ہے، مخالفت کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا جبکہ دلجیت کو پوری دنیا پہنچانتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ غنڈے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے ذاتی تعلقات ختم کرانا چاہتے ہیں، میرے قریبی رشتے دار اور عزیز دوست وہاں ہیں، جن سے ملنے یا انہیں محبت کا پیغام بھیجنے سے کوئی مجھے نہیں روک سکتا۔

نصیر الدین نے مزید کہا تھا کہ میرے بیان پر کچھ لوگ کہیں گے کہ پاکستان چلے جاؤ، میرا جواب ہوگا کس لیے چلا جاؤ؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید