• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فال آف عمران اِن ڈی چوک ہوچکا ہے، مریم اورنگزیب


‏پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’فال آف عمران اِن ڈی چوک‘ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے اور کیا مانگ رہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پُرامن احتجاج کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ رولنگ دے۔

عمران خان نے کہا تھاکہ ہماری حکومت کو کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ سازش کے تحت گرایا گیا۔ ملک بچانے کو جہاد سمجھیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 26 مئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید