کراچی میں 25 مئی کو قیدیوں کی وین کو آگ لگانے والے ملزمان کی ویڈیو اور تصاویر پولیس نے جاری کردیں۔
نمائش چورنگی پر 25 مئی کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں علی زیدی، خرم شیر زمان، بلال غفار سمیت 9 معلوم اور 700 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے دھرنے میں شریک لوگوں کو وین کو جلانے پر اکسایا، ملزمان نے حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا پتہ نہیں، عوام ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں۔