سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی سربراہ عمران خان کے بیان سے الٹ بیان دے دیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کل تسلیم کیا تھا کہ ان کے لوگوں کے پاس اسلحہ تھا، عمران اسماعیل نے اس کی نفی میں بیان داغ دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ضمانت منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کارکن کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے پر امن تھے، انہوں نے تو گملا تک نہیں توڑا، حکومت جو بورہی ہے اسے کل وہی کاٹنا پڑے گا۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اس دوران اسد قیصر، عمران اسماعیل، عامر کیانی، سیف اللّٰہ سرور و دیگر کی 5،5 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی گئی۔