• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت الیکشن کی تاریخ دے، صرف کچھ دن کی مہلت ہے، پرویز الہٰی


چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے۔

پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ایک بار پھر کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی آزادی مارچ کے شرکاء پر پولیس تشدد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 پنجاب میں بھرپور کامیابی سے جاری ہے، یہ سروس سندھ حکومت نے بھی شروع کردی اُن کا شکریہ۔

قومی خبریں سے مزید