• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وصی کی ملازمت کا پہلا روز ہی اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا

وصی الدین جامعہ کراچی میں اکنامکس تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا۔
وصی الدین جامعہ کراچی میں اکنامکس تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کا رہائشی وصی گزشتہ روز جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور میں ملازمت کرنے گیا۔ وصی کی ملازمت کا یہ پہلا روز تھا جو اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق وصی جامعہ کراچی کا طالب علم تھا اور بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

وصی الدین جامعہ کراچی میں اکنامکس تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا اس کا گزشتہ روز سپر اسٹور میں ملازمت کا پہلا دن تھا۔

وصی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی موت کی اطلاع رات کو دی گئی، اسٹور کی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا، واش روم کے لیکیج کی وجہ سے شاٹ سرکٹ کا بتایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید