• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے، شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی امداد اہم ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے G77 اور چین کی جانب سے اسٹاک ہوم پلس 50 کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے موثر اور جرات مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے اندر جغرافیائی نمائندگی میں مستقل عدم توازن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید