• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وعدے کے باوجود گیس کی عدم فراہمی، اپٹما کا احتجاج

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے پنجاب میں گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

اپٹما کے مطابق حکومت نے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس بند کردی ہے، گزشتہ 2 دن سے گیس اور ایل این جی نہیں دی جارہی۔

اپٹما کے مطابق حکومت نے انڈسٹری کی گیس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب گیس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دوران احتجاج اپٹما ذمے داران نے کہا کہ غیر برآمدی شعبوں کو گیس کی فراہمی مسلسل کی جارہی ہے اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس بند کردی گئی ہے۔

اپٹما کے مطابق گیس بندش سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نظر انداز کررہی ہے۔

اپٹما ذمے داران کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت مئی 2022 میں ٹیکسٹائل سیکٹر برآمدات میں 59 فیصد اضافہ ہوا، ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید