• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں ECC اجلاس، اہم فیصلے، ضمنی گرانٹس منظور

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ذمے 8 ماہ کے گیس بل کی ادائیگی کے لیے 62اعشاریہ8 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس تمباکو کی تمام اقسام پر موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے مختلف وزارتوں کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزارت تجارت کے ڈیوٹی ڈرابیکس کلیمز کے لیے 40اعشاریہ5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے لیے 2اعشاریہ124 ارب کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک کے منصوبے کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے 3اعشاریہ960 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور کی گئی۔

اجلاس میں افغانستان کے طلباء کو وظائف ایوارڈ مد میں 7 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کونسل اور محکموں کے لیے 22اعشاریہ79 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے 20اعشاریہ10 کروڑ روپے، وزارت داخلہ کے لیے 1اعشاریہ81 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور کی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے لیے 8اعشاریہ17 کروڑ روپے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے 57اعشاریہ81 کروڑ روپے، پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے لیے 24اعشاریہ32 کروڑ کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کے لیے 12اعشاریہ34 کروڑ کی ضمنی گرانٹس منظور کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید