• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا کو بارسلونا کے فٹبالر جیرارڈ پیک نے محبت میں دھوکا دے دیا۔

پاپ گلوکارہ شکیرا اور فٹبالر جیرارڈ پیک کے درمیان محبت کی کہانی سے ہم سب متاثر ہوئے ہیں، تاہم یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں جلد ہی الگ ہونے والے ہیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شکیرا کو حال ہی میں پتہ چلا کہ فٹبالر نے اُن کے ساتھ دھوکا کیا ہے، شکیرا نے جیرارڈ پیک کو دوسری خاتون کے ساتھ قریبی تعلقات میں دیکھا۔

دوسری جانب جب سے شکیرا نے انسٹاگرام پر جیرارڈ پیک کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرنا بند کر دیں تب سے یہ اُن کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، یہاں تک کہ اُنہوں نے مدرز ڈے پوسٹ میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ فٹبالر کو نمایاں نہیں کیا تھا۔ 

شکیرا اور جیرارڈ پیک کے دو بیٹے ہیں، 7 سالہ ساشا اور 9 سالہ میلان۔

آخری بار شکیرا نے جیرارڈ پیک کے ساتھ ایک تصویر فروری میں ویلنٹائن ڈے کے دوران پوسٹ کی تھی، یہ ایک ’کلوز اپ سیلفی‘ تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ ہیپی ویلنٹائن ڈے۔

واضح رہے کہ شکیرا اور جیرارڈ پیک 12 سال سے ایک ساتھ ہیں، ان کی ملاقات 2010 کے فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔ شکیرا نے ٹورنامنٹ کا تھیم سانگ ’واکا واکا‘ گایا تھا جو عالمی سطح پر مقبول ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید