• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یا تو وہ زمین پر رہیں گے یا میں‘، تنوشری کا ایک اور بیان آگیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

نانا پاٹیکر کی موت کے بعد اداکارہ تنوشری دتہ کا ایک اور بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے اپنے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔  

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت کو مشکوک قرار دینے کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر مخالفین کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے۔

اداکارہ نے مندر سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ اگرچہ انہیں اس (نانا پاٹیکر کی موت) کی سچائی پر شک ہے، لیکن وہ اس خبر کو اپنی زندگی کی ایک ’مثبت پیش رفت‘ سمجھتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ان کی زندگی کی تمام برائیاں ختم ہو جائیں گی۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ نانا پاٹیکر اور ان کے دوستوں نے ان پر کئی حملے کروائے اور جادو ٹونے کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ 

تنوشری نے مزید لکھا کہ وہ اپنے اردگرد موجود منفی عناصر، ان کے حواریوں اور سازشی ٹولے سے تنگ آ چکی ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر یہ لوگ دنیا سے ختم نہیں ہوئے تو وہ خود اس زمین پر مزید نہیں رہنا چاہتیں اور کائنات میں سکون تلاش کریں گی۔

علم میں رہے کہ 75 سالہ نامور اداکار نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کی صبح کارڈیک اریسٹ کے باعث گوا میں چل بسے تھے۔ انہیں بےہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید