• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی شہر حیدرآباد میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ایک ملزم تلنگانہ راشٹرا پارٹی کے مقامی رہنما کا بیٹا ہے۔

17 سالہ لڑکی کو 5 ملزمان نے اس وقت مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ 28 مئی کو ایک دعوت سے گھر واپس جارہی تھی۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان اور سی سی ٹی وی کی مدد سے پانچوں ملزمان کی شناخت کرلی ہے، گرفتار ملزمان میں سے تین 18 سال سے کم عمر ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پچھلے ہفتے نوجوان لڑکی سے ملزمان نے گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی حکمران پارٹی کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید