لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا کوٹہ 500 میگا واٹ بڑھا دیا گیا۔
لیسکو سسٹم کو ریلیف ملنے کے بعد اس کا شارٹ فال 1500 سے کم ہوکر 700 میگاواٹ رہ گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے باز پرس کام کر گئی، لیسکو کا کوٹہ 500 میگا واٹ بڑھا دیا گیا۔
وزارت توا نائی نے لسیکو کو وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آج بازار اور دفاتر بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی 300 میگا واٹ ڈیمانڈ کم ہوئی، اگلے ہفتے 2 پلانٹس چلنے سے لوڈشیڈنگ میں مزید کمی آئے گی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق شہروں اور دیہات میں 4، 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا، شہر میں فورسڈ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔