• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: اسد عمر، فیصل جاوید کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے واقعات پر اسد عمر اور فیصل جاوید کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ عبوری ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی ضمانت منظور کی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت  ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، عامر کیانی اور سیف اللّٰہ سرور عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے کی تھی، عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر تمام رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے  پولیس کو 13 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید