سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 13 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے بینچ میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہوں گے۔
عدالت نے سماعت کیلئے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔