لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیر بھٹی کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج 10جون کو ہوگا،انتظامی کمیٹی کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ کی لائبریری میں ہوگا اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی ضلعی عدالتوں کے مختلف انتظامی امور بارے تبادلہ خیال جائے گا،اجلاس میں سینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس شاہد وحید وحید ،جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم شرکت کریں گی۔