• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بجٹ کو الیکشن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  مسترد حکومت نے مصنوعی بجٹ پیش کیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے، زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب سے بھی کم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 13.2 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام تو آج بجٹ میں ریلیف مانگ رہے تھے، جی ڈی پی گروتھ آدھی ہو جائےگی، عام آدمی دیکھ رہا ہے کہ آٹا گھی کیسے سستا ہوگا، اسے الیکشن بجٹ کہہ سکتے ہیں اس میں معیشت کا تعین نہیں کیا گیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی نے معیشت کو تباہ کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید