لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ بمقام مال روڈ لاہور بوقت سہ پہر 4 بجے امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالت ؐسودی نظام معیشت، آئی ایم ایف کی غلامی، بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف مردو خواتین کا بڑا عوامی مارچ سٹیٹ بنک تا اسمبلی ہال چوک تک کیا جائے گا۔اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان نے جماعت اسلامی کے آج ہونیوالے عوامی مارچ میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیا۔لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔