• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 سانگھڑ(نامہ نگار)سانگھڑ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گلستان لطیف کے نام سے پبلک پارک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے یہ پبلک پارک ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ابتدائی طور پر پارک کے لیے شہر کے وسط میں مختص آٹھ ایکڑ رقبے پر مٹی کی بھرائی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ اطراف میں واقع تجاوزات کو گرانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے پبلک پارک کی تعمیر کے آغاز سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بُلو نے پیر کے روز مجوزہ پارک کے مقام کا دورہ کیا اور جاری کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موقعہ پر موجود صحافیوں اور شہریوں کو بتایا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود سانگھڑ میں گذشتہ 25 سال سے کوئی پبلک پارک موجود نہیں تھا جس کے باعث نہ صرف سانگھڑ کے عوام کو سیر و تفریح کی سہولتیں حاصل نہیں تھیں بلکہ سانگھڑ کی نوجوان نسل پبلک پارک کے تصور ہی سے نا آشنا ہوتی جارہی تھی لہذا شہریوں کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے برسوں پہلے معدوم ہوجانے والے گلستان لطیف کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  
تازہ ترین