پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔
پی پی 217 پر ضمنی الیکشن سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے سرکاری امیدواروں نے 14 سیٹوں پر کامیابی کا ابھی سے دعویٰ کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں عام انتخابات کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں، اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی سرکاری امیدوار فنڈز کا اعلان کر رہے ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں، لیکن سرکاری امیدوار کے خلاف حریفوں کا نکتہ نظر نہیں سنا جا رہا۔