• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں واپس آجائے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی حکومت کو آئینی طور پر نکالا گیا، ہم نےعمران خان کو ہارس ٹریڈنگ کرکے نہیں نکالا، ہماری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں واپس آجائے۔

 نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اتحادیوں کو دھوکا دیا، معیشت کا بیڑا غرق کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی کارکردگی کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے، اُن کا ایجنڈا کچھ اور تھا، وہ کوئی بات سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو پتا تھا کہ وہ جانے والا ہے اس لیے پیٹرول سستا کردیا تھا، عمران خان سے کوئی پوچھے ساڑھے تین سال میں جو قرضہ لیا وہ پیسے کہاں گئے؟ انہوں نے چین، ترکی، سعودی عرب، انڈونیشیا اور ملائیشیا کو ناراض کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ فیصلے آئین کے مطابق کریں، ان کو کہا تھا کہ ہم آئین کی حفاظت کریں گے، ان  کے دور میں معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے تھے، عمران خان دور میں میڈیا اور لوگ ہمیں کہتے رہے کہ معاشی حالات خراب ہیں کیا اپوزیشن مرگئی ہے؟

قومی خبریں سے مزید