• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات میں کمی، 4 ماہ میں 1182 مقدمات کم ہوئے، ترجمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران ایک ہزار 182 زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے۔ 

ترجمان سپریم کورٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 183 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، جبکہ 568 مقدمات نمٹائے گئے۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں بھی انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کام ہوگا۔

تعطیلات کے پہلے ہفتے میں 3 بینچز پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے جبکہ ایک بینچ کراچی رجسٹری کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ 

ترجمان عدالت عظمیٰ کے مطابق 13 اور 14 جون کے لیے 2 لارجر بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

رواں سال موسم گرما کی تعطیلات میں اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید