کاہنہ(نامہ نگار)لاہور کے علاقہ کاہنہ میں پراپرٹی ڈیلر نے کرایہ پرمکان دکھانے کے بہانے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔ ملزم کو موقع سے گرفتارکرلیا۔کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز پراپرٹی ڈیلر فیض نے کرایہ کا مکان دکھانے کیلئے چونگی امرسدھو کی رہائشی نجمہ بی بی کوخالی مکان میں بلایا اور اندر سے کنڈی لگاکر خاتون سے زیادتی کرڈالی۔ متاثرہ خاتون نے مکان سے باہر نکلتے ہی 15پر کال کرکے پولیس بلالی اورملزم کوگرفتارکرادیا۔