• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ : جسٹس سعید الدین ناصر نے مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید سعید الدین ناصر نے سندھ ہائی کورٹ کے مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ پیر کو حلف برداری کی تقریب چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربر اہی میں سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس سید سعید الدین ناصر سے بطور مستقل جج سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا ۔ جسٹس سید سعید الدین ناصر 30مئی 2014کو ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئے تھے ۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے دیگر ججز ، جوڈیشل افسران اور بار ایسوی ایشنز کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے کل جج کی تعداد 40ہے تاہم اس وقت تک 33ججز اپنے فرائص سرانجام دے رہے ہیں اور 7ججز کی نشستیں خالی ہیں ۔ جس کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 7نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دیے ہیں تاکہ تمام ججز کی نشستیں پر ہو سکیں ۔ 
تازہ ترین