• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس: شہباز و حمزہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے

شہباز شریف اور حمزہ شہباز —فائل فوٹو
شہباز شریف اور حمزہ شہباز —فائل فوٹو

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اپنے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران لاہور کی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت جسٹس نسیم ورک نے کی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی لیگل ٹیم نے آج کی حاضری سے معافی کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بجٹ اجلاس میں مصروف ہیں اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی مصروفیت کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے شہباز شریف اورحمزہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ عدالت نے وکلاء کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری سے معافی کی درخواست پر دلائل کے لیے آج طلب کیا تھا۔

منی لانڈرنگ کیس میں تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید