• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ برطانیہ کی کالونی نہیں تھا، نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ

30 جون 1997 کو ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب، برطانیہ نے ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کیا تھا
30 جون 1997 کو ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب، برطانیہ نے ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کیا تھا

ہانگ کانگ میں نئی نصابی کتابوں سے وہ اسباق حذف کردیے جائیں گے جن کے مطابق ملک کو برطانوی کالونی بتایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے ’’جمہوریت پسند‘‘ مظاہروں کی وجہ اسکول میں پڑھائے جانے والے یہی مضامین ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے اسباق میں بچوں کو پڑھایا جائے گا کہ چینی حکومت نے اُن معاہدوں کی توثیق ہی نہیں کی تھی جن سے ہانگ کانگ برطانیہ کی کالونی بنا۔

یہ معاہدے 1997 میں ختم ہوگئے تھے جب برطانیہ نے ہانگ کانگ کو دوبارہ چین کے حوالے کردیا تھا۔

چینی صدر جیانگ زیمین تقریب کے دوران شہزادہ چارلس سے مصافحہ کر رہے ہیں
چینی صدر جیانگ زیمین تقریب کے دوران شہزادہ چارلس سے مصافحہ کر رہے ہیں

نئی کُتب میں چین کا بیانیہ شامل ہوگا، 2019 کے دوران ہانگ کانگ میں ہونے والی احتجاجی تحریک سے متعلق چین نے کہا تھا کہ یہ بیرونی طاقتوں کی طرف سے چلائی جارہی ہے۔

2020 میں چینی حکام نے ہانگ کانگ میں پڑھائے جانے والے ایک مضمون کی مخالفت کی تھی۔

چین کا کہنا تھا کہ یہ مضمون نوجوانوں کو مظاہروں کے لیے اکسا رہا ہے اور اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

نصاب اور تعلیمی نظام کی تجدید نو میں قومی سلامتی اور حب الوطنی پر زیادہ توجہ دی جائے گی، اساتذہ کو تلقین کی گئی ہے کہ قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب طلبہ کی اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کریں۔

ہانگ کانگ کے محکمہ تعلیم کے سربراہ نے کہا کہ طلبہ میں مثبت سوچ پروان چڑھانا اور ملک سے محبت کے جذبات پیدا کرنا اسکولوں کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے یکم جولائی 1997 کو ہانگ کانگ چین کے حوالے کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید