آئل اینڈ گیس ڈیولمپنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ عمیر ساؤتھ ایسٹ۔1 کنویں کی کھدائی 790 میٹر تک کی گئی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق 1.063 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی، جس سے ملکی توانائی کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔
آئل اینڈ گیس ڈیولمپنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے گیس کی ملکی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ نئے ذخائر ملنے سے یومیہ 10 لاکھ 6 ہزار مکعب فٹ گیس ملے گی۔