تہران (جنگ نیوز ) ایران میں سالگرہ کی ایک تقریب، آتشزدگی میں 8 افراد کی ہلاکت سے سوگ میں بدل گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے نواحی شہر میں ایک ریسٹورینٹ میں سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی جس کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ دھوئیں کے باعث کئی افراد کا دم گھٹ گیا اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔سالگرہ ریسٹورنٹ کے انڈر گراؤنڈ ہال میں منائی جارہی تھی جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔