• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چین سرحدی تنازع، اجیت ڈوول اور وانگ یی میں مذاکرات

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان بیجنگ میں بھارت چین سرحدی تنازع کے حل کے لئے خصوصی نمائندوں کے مذاکرات کا 25واں دور ہوا جس میں سرحدی علاقوں میں امن و استحکام، سرحدی حد بندی، دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنا بھارت اور چین کے تعلقات میں بہتری اور معمول کی صورتحال کی بحالی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے مذاکرات کو وسیع اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی سمجھ بوجھ میں اضافہ کرنا چاہیے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیے اور سرحدی مسئلے کو مجموعی دوطرفہ تعلقات پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔

دنیا بھر سے سے مزید