پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 291 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 41 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
شیئرز بازار میں آج انڈیکس 440 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، حصص بازار میں آج 16 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 78 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 938 ارب روپے ہے۔