پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے اعلان پر سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس کامیابی کا سارا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، فیٹف میں کامیابی تحریک انصاف کے انتظامی، قانونی اور سفارتی اقدامات کی وجہ سے ہوئی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات برے ہیں مگر خوشخبریاں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی تمام شرائط پوری کردیں، جنہیں ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کرلیا، تاہم نام فی الحال گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔