• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار تعمیری گفتگو ہوئی، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ نیوز، خبرایجنسی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں اور گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی، پاکستان ہمارا شراکت دار ،اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کےطریقے تلاش کریں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہاکہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنےکے چند مواقع ملے ہیں، گزشتہ ماہ بلنکن کوپاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا، پہلی بار یہ بہت اچھی اور تعمیری بات چیت تھی، ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی۔

دنیا بھر سے سے مزید