• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی بچت کے لیے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مارکیٹیں، دکانیں، گودام اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں شادی ہالز، شادی کی تقریبات اور لائٹنگ 10 بجے تک بند کی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت میں تجارتی و صنعتی مراکز، ریسٹورنٹس، کلبز، پارک، سنیما اور تھیٹرز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہرِ اقتدار میں ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پیٹرول پمپ، بس اڈے، تندور، دودھ، دہی کی دکانیں اور سبزی منڈی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید