امریکا کے قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جیک سلیوان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا ہے۔
ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق جیک سلیوان امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ قریبی رابطے میں نہیں تھے۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیک سلیوان میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 568 ہو چکی ہے جبکہ اب تک اس سے 10 لاکھ 38 ہزار 289 اموات واقع ہوئی ہیں۔